Daily Taqat

حکومت کا ربیع الاول سرکاری طور پر شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ماہ ربیع الاول سرکاری طور پر شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ حکومت نے ربیع الاول کا مہینے سرکاری طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ مقدس مہینہ شایان شان طریقے سے منایا جائے گا اور اس ماہ کے لیے وفاقی وزارت اطلاعات نے خصوصی پروگرام بھی ترتیب دے دیئے ہیں، رحمتہ اللعالمینﷺ کانفرنس کا افتتاح وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

دوسری جانب رحمتہ اللعالمین ﷺ کانفرنس کے انعقاد کے لئے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کی زیرصدارت آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں عید میلادالنبی ﷺ کی تیاریوں کو مربوط بنانے کیلئے تجاویز اور لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری، وزیرمملکت پارلیمانی امور علی محمد خان، معاون خصوصی وزیراعظم افتخار درانی اور سینیٹر فیصل جاوید بھی شریک ہوئے۔

نورالحق قادری نے کہا عید میلادالنبی ﷺ شایان شان انداز میں عقیدت و احترام سے منائیں گے۔ سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا رحمتہ اللعالمین ﷺ کانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول کو ہوگی۔ فواد چودھری نے کہا حضرت محمد ﷺ کی عظمت اور حرمت ہر مسلمان پر فرض ہے، 12 ربیع الاول پر جلوسوں کی خصوصی کوریج کا اہتمام کیا جائے گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »