Daily Taqat

گورنر سندھ سے عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر تبادلۂ خیال

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے عالمی بینک کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں کراچی شہر کی ترقیاتی ضروریات اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کے جنوبی ایشیا ریجن کے کنٹری ڈائریکٹر کی قیادت میں ایک وفد نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی۔ جس میں کراچی کی ترقیاتی ضروریات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

گورنر سندھ اور عالمی بینک کے وفد کی ملاقات میں شہرِ قائد میں کاروبار کے لیے آسانی کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کراچی کے اہم مسائل فراہمی و نکاسی آب اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے مسائل کو خصوصی طور پر مذکور کیا۔ ملاقات میں باہمی دل چسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا، اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ بشمول کراچی ترقیاتی لحاظ سے بہت پیچھے رہ گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ فراہمی و نکاسی آب اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ شہر کے بڑے مسائل ہیں۔ انھوں نے عالمی بینک کے وفد کے سامنے اس سلسلے میں پرائیویٹ پارٹنر شپ کی خواہش کا اظہار کیا۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ ہم ٹریٹمنٹ پلانٹس کو پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت بنانا چاہتے ہیں۔ پلانٹس میں عالمی بینک کے ذریعے کی جانے والی سرمایہ کاری کا خیرِ مقدم کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ تحریکِ انصاف کی حکومت نے ملکی مالیاتی مسائل اور تعمیر و ترقی کے معاملات کے سلسلے میں فنڈز کی فراہمی کے لیے آؤٹ آف باکس آئیڈیاز اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »