Latest news

چونیاں واقعے میں ملوث ملزمان کو عبرتناک سزا ملنی چاہیے، گورنرپنجاب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ چونیاں واقعے میں ملوث ملزمان کو اتنی ہی سخت سزا ملے گی جتنی ننھی زینب کےقاتل کو ملی تھی۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے لاہور میں ہلال احمر کی تقریب میں شرکت کے دوران ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چونیاں واقعے میں ملوث ملزمان کو عبرتناک سزا ملنی چاہیے۔گورنر پنجاب نے کشمیر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیاہے، ا س حوالےسے وہ خود بھی جلد یورپ کا دورہ کریں گے ۔چوہدری محمد سرور کا مسائل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے ، عوام کو جلد نتائج دکھائیں گے ۔

 

 

 

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.