خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری املاک کو شخصیات کے نام منسوب کرنے کا فیصلہ

پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری املاک کو ملکی تاریخ میں نامور مقام رکھنے والی شخصیات کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،گزشتہ 15سال میں سرکاری املاک کو عام افرادکے نا موں سے منسوب کیا جاتا رہا ہے ۔پرفارمنس مینجمنٹ ایندریفارمز یونٹ کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ ڈپٹی کمشنر کو بھیج دئیے گئے ہیں جن میں ان کو مطلوبہ فہرستیں ارسال کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ نئی پالیسی کے تحت ضلعی اور صوبائی سرکاری املاک کو 2 حصوں میں تقسیم کیاگیاہے جبکہ   قائد عوام یاتحریک پاکستان میں حصہ لینے والوں،ملک کی دفاع کے لیے جنگ میں جانیں قربان کرنے والے ہیروزاور وفات پا جانے والی عوامی خدمت میں اچھی شہرت کی حامل شخصیات کے ناموں سے ان املاک کو منسوب کیا جائے گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.