Daily Taqat

حکومت کا برطانیہ اور امریکا میں نئے سفیر تعینات کرنیکا فیصلہ

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا ہے کہ حکومت نے امریکا اور برطانیہ میں تعینات پاکستانی سفیروں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا  گیا ہے۔ پریس بریفنگ دیتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قرشی نے کہا کہ حکومت نے نفیس زکریا کو لندن، جبکہ اسد مجید خان کو واشنگٹن میں پاکستان کا سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس وقت امریکا میں پچھلی حکومت کے مقرر کردہ سفیر علی جہانگیر صدیقی اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں، انھیں شاہد خاقان عباسی کی وزارتِ عظمیٰ میں واشنگٹن بھیجا گیا تھا۔ علی جہانگیر کی تعیناتی پر اپوزیشن اور کئی سابق سفیروں نے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اسے ذاتی تعلق کی بنیاد پر کیا جانے والا فیصلہ قرار دیا تھا۔

سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے علی جہانگیر صدیقی کو آٹھ مارچ کو امریکا میں پاکستان کا نیا سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »