حکومت کو گھر کے چراغ سے آگ لگنے کا خطرہ ہے، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق
کراچی: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ آج کراچی میں جماعت اسلامی کا القدس مارچ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہوگا۔ عدالتی فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بنانے والے آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کی راہ روکنا چاہتے ہیں ۔
لاہور منصورہ سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا ہے کہ آزاد عدلیہ ملک میں قانون کی بالادستی کے لیے ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو گھر کے چراغ سے آگ لگنے کا خطرہ ہے۔ اسلام آباد میں جاری تماشا خود حکومت کی ڈائریکشن میں ہورہاہے ، قومی و ٹیکنو کریٹس کی حکومت کی باتیں بے چینی کا باعث بن رہی ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جمہوریت کی حمایتی پارٹیوں کے خود اپنے اندر جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں۔