حکومت کو کام کرنے دیا جائے،سعد رفیق

  کراچی: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت کو کام کرنے دیا جائے ۔ ٹانگیں کھینچی جائیں تو پھریکسوئی سے کام نہیں ہوسکتا۔ کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام ہو تو ملک کے حالات بہتر ہوتے ہیں لیکن کچھ عرصے سے سیاست کو زیادہ وقت دینا پڑر ہا ہے جس سے کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کا ریونیو 18 ارب سے بڑھ کر 40 ارب پر آگیا ۔ 30جون 2018 تک ریلوے کا ریونیو 50 ارب تک پہنچ جائےگا۔ ریلوے کی مزید بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں۔ریلوے کی بہتری کیلئے کچھ کمپنیوں سے معاہدے ہوئے ہیں۔3سال بعد ریل گاڑی کی کوئی بوگی بوسیدہ نظر نہیں آئے گی۔ 10سے15 برسوں میں ریلوے کا شماربہترین اداروں میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا چہرہ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ کراچی پر وہ توجہ نہیں دی گئی جو دینی چاہیے تھی آنے والا وقت بہتر اور خوبصورت کراچی کا ہے۔کراچی سرکلر ریلوے کا معاملہ اب ٹھیک ٹریک پر آگیا ۔کراچی سرکلر ریلوے پراب سندھ اور وفاق میں کوئی اختلاف نہیں ۔

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.