Latest news

حکومت نے چیف الیکشن کمیشن کو گھر بھیجنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد :  حکومت نے چیف الیکشن کمیشن سردار رضا  کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے، حکومت نے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سردار رضا نے حکومت کی جانب سے مقرر کئے گئے نئے الیکشن کمیشن اراکین سے حلف نہیں لیا تھا۔ذرائع کے مطابق سردار رضا کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کیلئے قانونی مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔ حکومتی موقف کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے سندھ اور بلوچستان کے اراکین سے حلف لینے سے انکار کیا۔ حکومت کی جانب سے مقرر اراکین سے حلف نہ لینا آئین کی خلاف ورزی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.