حکومت پنجاب صوبے کی ترقی کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے,شہباز شریف

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبے کی ترقی کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے، صوبہ بھر میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے ہیں تاہم زیر تکمیل منصوبوں کو بھی مقررہ مدت میں مکمل کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کاکہنا تھا کہ کوئی لمحہ ضائع کئے بغیر عوام کی ترقی کا سفر جاری رکھیں گے، ترقیاتی پروگرام میں عام آدمی کی فلاح و بہبود کی اسکیمو ں کو ترجیح دی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’’پکیاں سڑکاں، سوکھے پینڈے‘‘ پروگرام کے تحت دیہی علاقوں میں کارپٹڈ سڑکوں کا جال بچھایا گیا ہے، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے اربوں روپے کے وسائل بچائے گئے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.