حکومت کا اسلام آباد کا ماسٹر پلان تبدیل کرنے کا فیصلہ

تحریکِ انصاف کی حکومت نے ملک کے دار الحکومت اسلام آباد کا ماسٹر پلان تبدیل کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اجلاس میں اسلام آباد سے متعلق بڑا فیصلہ کیا گیا، وزیرِ اعظم نے شہر کا ماسٹر پلان تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماسٹر پلان میں تبدیلی کے لیے بڑی آرکیٹیکٹ فرم کی خدمات لی جائیں گی، ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ شہر کا ماسٹر پلان 20 سال کے بعد تبدیل ہونا تھا۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس میں کہا کہ اسلام آباد کو ماڈل شہر بنایا جائے گا، من پسند تبدیلیوں نے شہر کا نقشہ بگاڑ دیا ہے۔ ماسٹر پلان میں تبدیلی شہریوں کے مفاد میں کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ اسلام آباد کا ماسٹر پلان تبدیل کرنے سے مقامی لوگوں کے مسائل میں کمی آئے گی۔ اجلاس میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

پی ٹی آئی سندھ کے ایم این ایز کے اجلاس سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم نے مشکل حالات میں حکومت سنبھالی، آئندہ چند ماہ میں واضح تبدیلی آئے گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.