Daily Taqat

حکومت کا عارف خان کو سیکریٹری خزانہ مقرر کرنے کا فیصلہ

حکومت نے عارف احمد خان کو سیکریٹری خزانہ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سیکریٹری خزانہ شاہ محمود کے ریٹائر ہونے کے بعد انہیں وزیر خزانہ کا مشیر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ ان کی جگہ عارف احمد خان کو سیکریٹری خزانہ مقرر کیا جائے گا۔عارف احمد خان اس وقت سیکریٹری اقتصادی ڈویژن کے طور پر کام کررہے ہیں اور وہ وفاقی سیکریٹری داخلہ کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بعد رانا افضل کو وزیر مملکت برائے خزانہ مقرر کیا گیا ہے جب کہ مفتاح اسماعیل کو وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »