اہم خبرِیں

حکومت کاحجاج کرام کو 25 سے 58 ہزار روپے واپس دینے کا اعلان

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ حاجیوں کو سعودی عرب میں دوران حج اخراجات کم ہونے پر پیسے واپس کیے جائیں گے۔ ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ حجاج کرام کو بنیادی سہولیات دی جائیں، جب سعودی شہزادے پاکستان آئے تھے تو وزیراعظم نے کہا تھا کہ ہمیں بھی روڈ ٹو مکہ کی سہولت دی جائے، کل سے 25 سے 30 ہزار افراد اسلام آباد روڈ تو مکہ کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے جس کے لیے 61 رکنی عملہ پہنچ چکا ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ پہلی مرتبہ ایک لاکھ 75 ہزار سے بڑھ کر دو لاکھ حاجی اپنا فریضہ ادا کریں گے، حاجیوں کے لیے پہلی بار ای ویزہ کی سہولت دی جائے گی، جب کہ حجاج کرام کو 25 سے 58 ہزار روپے واپس ملیں گے۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال سرکاری حج اسکیم کے تحت ایک لاکھ 23 ہزار 316 عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے، قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے خوش نصیب افراد کو بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کردیا گیا ہے، کامیاب درخواست گزار 10 جولائی تک وزارت کی مختص کردہ بینکس کی برانچوں میں رقوم اور فارم جمع کرواسکتے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.