Daily Taqat

نگراں وزیر اعظم کیلیے حکومت اور اپوزیشن کا اتفاق ہو گیا ہے، 15 مئی کو اعلان کیا جائے گا

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعظم کیلیے حکومت اور اپوزیشن کا اتفاق ہو گیا ہے۔ نام کا اعلان 15 مئی کو کیا جائے گا۔ تقریب کے دوران خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کا نگراں وزیر اعظم کے نام کیلیے 6 میں سے 1 پر اتفاق ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگراں وزیر اعظم کے نام پر وہ اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی متفق ہو گئے ہیں۔ نگراں منتظم سب کیلیے قابل قبول ہو گا۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ 15 مئی کو نگراں وزیر اعظم کے نام کا اعلان کریں گے۔ نام متفقہ ہے اور میرے دل میں محفوظ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت اچھا راز داں ہوں میڈیا جتنا بھی کہے وقت سے پہلے نام نہیں دوں گا۔ اگر وقت سے پہلے نام کا پتہ لگ جائے تو میڈیا اس کا تیا پانچہ کر دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نگراں وزیر اعظم اپوزیشن اور حکومت سب کیلیے موزوں ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »