Daily Taqat

پاکستان کے 71ویں یوم آزادی کے موقع پر گوگل بھی پاکستانی رنگوں میں رنگ گیا

پاکستان کے 71ویں یوم آزادی کے موقع پر گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کرکے پاکستانی پرچم کے رنگوں میں رنگ دیا۔ پاکستان کے 71ویں یوم آزادی کے موقع پر پورے ملک میں جشن، ہر چہرے پر خوشی اور فضا میں ملی نغموں کی گونج ہے، وہیں دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کر کے پاکستانی پرچم کے رنگوں میں رنگ دیا ہے۔ گوگل کے ڈوڈل پر سبز ہلالی پرچم پوری آب و تاب کے ساتھ لہراتا ہوا نظر آرہا ہے، اس سے قبل بھی گوگل مختلف مواقع پر پاکستان کے حوالے سے خصوصی ڈوڈل جاری کرچکا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »