Daily Taqat

ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں اضافہ

ڈالر کی اونچی اڑان کا سونے کی قیمت پر بھی اثر ہوا ہے، جس کی فی تولہ قیمت 1700 روپے اضافے کے بعد 62 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونا 1454 روپے اضافے کے بعد 53 ہزار 155 روپے کا ہوگیا ہے۔

آئی ایم ایف پروگرام میں باقائدہ درخواست دینے سے پہلے ہی حکومت نے فنڈ کی شرائط پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ آئی ایم ایف نے روپے کی قدر میں 15 فیصد کمی کا مطالبہ کیا تھا۔ ڈالر کی قدر میں آج ہونے والی کمی ساڑھے سات فیصد تھی۔ آئی ایم ایف کی آدھی شرط ماننے سے انٹر بینک میں ڈالر 9.25 روپے مہنگا ہوکر 133.63 پیسے کا ہوگیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے مہنگا ہوکر 134.50 پیسے کا رہا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »