Daily Taqat

گوہروالہ: سگے بھائی نے بہن کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا

وٹہ سٹہ کی شادی کا انجام روٹھ کر میکے بیٹھی بہن کو بھائی نے کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے مقدمہ درج ملزم فرار۔ تفصیلات کیمطابق گوہروالہ سات مرلہ سکیم میں حفیظ اللہ عرف شاکر نے روٹھ کر میکے بیٹھی بیس سالہ ناہید اختر کو گھریلو تنازعہ پر کلہاڑی کے پے در پے وار سے قتل کردیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس

ملزم کی گرفتاری کے لئے متحرک ہے۔ ایک سال پہلے ملزم حفیظ اللہ عرف شاکر کی اپنی بہن ناہید اختر کے وٹہ سٹہ میں جنڈانوالہ میں شادی ہوئی تھی۔ جس کی بیوی روٹھ کر اپنے میکے اور مقتولہ بہن روٹھ کر ان کے پاس آئی ہوئی تھی۔ انچارج پولیس چوکی گوہروالہ ملک مشتاق حسین سب انسپکٹر نے رابطہ پربتایا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس پارٹی چھاپے ماررہی جس کی جلد گرفتاری کرلی جائیگی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »