پاکستان ہمارے لیے نعمت ،اللہ نے خوبصورت جغرافیہ دیا: جنرل زبیر محمود حیات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمارے لیے ایک نعمت ہے، دنیا کے کسی ملک میں سارے وسائل موجود نہیں ہیں لیکن اللہ نے پاکستان کو خوبصورت جغرافیہ دیا ہے۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ لوگوں نے نظریہ پاکستان کے لیے ہجرت کی کوئی اپنا گھر ہجرت کے علاوہ نہیں چھوڑتا قیام پاکستان ہمارا فخر اوراثاثہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی ملک میں سارے وسائل موجود نہیں ہیں لیکن اللہ نے پاکستان کو خوبصورت جغرافیہ دیا ، پاکستان کا جغرافیہ ہمارا بہت بڑااثاثہ ہے۔ جنرل زبیر محمود حیات نے مزید کہا کہ پاکستان ہمارے لیے ایک نعمت ہے ، نوجوان بچے اور بچیوں کو اپنے ملک کی تاریخ سے واقف ہونا چاہیے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.