مال روڈ پر احتجاج کے دوران ننھے منے بچوں نے زینب کے انصاف لئے بڑے بڑے پوسٹر اٹھا رکھے ہیں

مال روڈ پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو کیفر کردار پہنچانے کے لئے پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام اپوزیشن جماعتوں کا دھرنا جاری ہے جبکہ سٹیج پر سابق صدر آصف زرداری ،ڈاکٹر طاہر القادری ،سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ،میاں منظور احمد وٹو سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین پہنچ چکے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی مال روڈ دھرنے میں شرکت کے لئے لاہور پہنچ چکے ہیں تاہم ابھی وہ پنڈال میں نہیں آئے ،مال روڈ دھرنے میں اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہے جبکہ شرکا میں خواتین اور بچوں کی بھی ایک بڑی تعداد پہنچی ہوئی ہے ،دھرنے میں شریک کئی بچوں نے سانحہ قصور میں درندگی کا شکار ہونے کے بعد قتل ہونے  والی معصوم کلی زینب کی تصاویر والے بڑے پوسٹر بھی اٹھا رکھے ہیں جس پر  درندے قاتل کو کیفر کردار پر پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔لاہور کے مال روڈ میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کو انصاف دلانے کے لئے دھرنا جاری ہے جبکہ ملک کی اہم اور بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی سٹیج پر پہنچ چکے ہیں ۔پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو ،سابق گورنر پنجاب اور  پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری محمد سرور ،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید ،عبد العلیم خان ،صاحبزادہ حامد رضا ،صاحبزادہ ابو الخیر زبیر سمیت مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین سٹیج پر براجمان ہیں جبکہ شرکا کی بھی ایک بڑی تعداد پنڈال میں اپنی اپنی جماعتوں کے پرچم اٹھائے نعرے لگا رہے ہیں ۔دھرنے میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کی خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک ہیں جبکہ دھرنے میں شامل کئی بچوں نے قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی زینب کے انصاف کے لئے بڑے بڑے پوسٹر اٹھا رکھے ہیں جس میں ’’زینب کو انصاف دو ‘‘ کے مطالبات درج ہیں ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.