جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین مستفعیٰ ہو گئے، امید رکھتا ہوں کہ عمران خان میرا استعفیٰ قبول کریں گے

گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے تاحیات نااہل قرار دیے جانے کے بعدجہانگیر ترین نے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ میری نااہلی تکنیکی بنیادوں پر کی گئی، مجھےاپنی سیاسی زندگی اور پارٹی پر فخر ہے۔ عدالتی فیصلے پر سرتسلیم خم کرتا ہوں۔ اخلاقی طور پر میرا پارٹی عہدہ رکھنا مناسب نہیں۔ امید رکھتا ہوں عمران خان میرا استعفیٰ قبول کریں گے۔

پارٹی چیئرمین عمران خان سے متعلق جہانگیر ترین نے کہا کہ عمران خان کی قیادت اور دوستی اثاثہ ہے جو مرتے دم تک میرے پاس رہے گا۔ پارٹی کے تمام کارکنوں  نے میری حمایت کی، میں ان سب کا شکریہ ادا کر تا ہوں ۔ عمران خان کے ساتھ مل کر تحریک انصاف کو سب سے بڑی سیاسی قوت بنایا۔

جہانگیر ترین نے اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لودھراں کے عوام کاشکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اپنا لیڈر بننےکا اہل سمجھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.