Daily Taqat

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018ء کی تیاریاں تیز کر دیں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018ء کی تیاریاں تیز کر دیں،صدرمملکت کی جانب سے الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد رواں ماہ انتخابات کی تاریخ کا اعلا ن متوقع ہے۔

الیکشن کمیشن ذرائع کاکہناہےکہ نئی حلقہ بندیوں اورنئی ووٹرزلسٹوں کی تیاری کےعلاوہ پولنگ عملے کی تربیت بھی آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملک میں پُر امن اور منصفانہ عام انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں کی جارہی ہیں، ضلعی ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کی تقرری کا نوٹیفکیشن آئندہ چند روز میں جاری کر دیا جائے گا۔

ملک میں پہلی بار قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کے لئے الگ الگ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کئے جائیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »