جنرل اسمبلی اجلاس میں بیت المقدس سے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کے متنازع فیصلے کو واپس لینے کی قرار داد پر ووٹنگ ہوگی

امریکا کی جانب سے سلامتی کونسل میں مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق قرار داد ویٹو ہونے کے بعد اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا غیرمعمولی ہنگامی اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا گیا۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا خصوصی ہنگامی اجلاس عرب اور مسلم ممالک کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اقوم متحدہ میں فلسطین کے سفیر ریاض منصور نے کہا ہے کہ جنرل اسمبلی اجلاس میں بیت المقدس سے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کے متنازع فیصلے کو واپس لینے کی قرار داد پر ووٹنگ ہوگی۔

علاوہ ازیں امریکا نے سلامتی کونسل میں بیت المقدس قرار داد کو ویٹو کر دیا تھا، جبکہ سلامتی کونسل کے بقیہ تمام 14ممالک نے قرار داد کی حمایت میں ووٹ دیے تھے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.