Daily Taqat

کراچی میں جعل ساز خواتین پر مشتمل گروہ سرگرم

پہلے پروڈکٹ دکھاتی ہیں ، پھر انعام نکلنے کا بتاتی ہیں ، پھر بہانے سے گھر میں لوٹ مار کرتی ہیں ، صرف خواتین کو ہی نشانہ بناتی ہیں، کراچی میں جعل ساز خواتین پر مشتمل گروہ سرگرم ہے ، کورنگی ، لانڈھی اور گلشن اقبال میں کارروائیاں کرتا ہے ، پولیس کے پاس شکایت درج کرادی گئی ، ایک ملزمہ کی تصویر بھی مل گئی ۔

کراچی میں خواتین پر مشتمل جعل ساز گروہ نے گھریلو خواتین کو لوٹنے کا ایک منفرد انداز نکال لیا، یہ جعلساز خواتین پہلے کسی پروڈکٹ کو لے کر گھر کے دروازے پر دستک دیتی ہیں پھر خاتون خانہ کو پروڈکٹ کے ڈبے میں موجود قیمتی انعام کا جھانسہ دیتی ہیں۔

ایسا ہی کچھ ہوا کورنگی نمبر 1 کی رہائشی رضیہ بیگم کے ساتھ ، ڈبہ کھولنے پر انکا کیمرا نکلا لیکن جعل ساز خواتین نے باتوں کا ایسا جادو جگایا کہ وہ کچھ بھی نہ کرسکیں اور کافی کچھ گنوا بیٹھیں لیکن ان کی خوش قسمتی کہ اسی گھر میں موجود بیٹی نے ان میں سے ایک جعلساز خاتون کی تصویر کھینچ لی۔

متاثرہ خاتون نے زمان ٹاؤن تھانے میں واقعہ سے متعلق درخواست جمع کرا دی ہے لیکن پولیس کا و ہی روایتی جملہ ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق رمضان المبارک سے قبل شہر میں ایسے جعل ساز گروہ سرگرم ہوجاتے ہیں، اسلئے ہوشیار رہیں کہیں انکا شکار آپ نہ ہوجائیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »