7 سالہ زینب کا نماز جنازہ ڈاکٹر طاہر القادری پڑھائیں گے

قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 7 سالہ زینب کی نمازجنازہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری پڑھائیں گے ۔سربراہ عوامی تحریک نماز جنازہ پڑھانے کیلئے قصور پہنچ گئے ہیں اور صف بندی کی جا رہی ہے۔قصور کے علاقے روڈ کوٹ کی رہائشی 7 سالہ بچی 5 جنوری کو ٹیوشن جاتے ہوئے اغواءہوئی اور 4 دن بعد اس کی لاش کشمیر چوک کے قریب ایک کچرہ کنڈی سے برآمد ہوئی،بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے بچی کی نماز جنازہ میں شرکت کا اعلان کیا تھا ،ان کا کہناتھا کہ بچی کے والدین عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب ہیں اور بچی کے والد عوامی تحریک کے معاون ہیں،7 سالہ زینب کے والدین بھی قصور پہنچ چکے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.