Daily Taqat

پاک فضائیہ کے سربراہ کی قائد اعظم کے مزار پر حاضری

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے آج ان کے مزار پر حاضری دی ۔انہوں نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ مزارِ قائد پر حاضری میرے لئے باعث فخر ہے اور با با ئے قوم کے سنہری اصول تاقیامت ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔

انہوں نے قائد اعظم کے فرمودات کے عین مطابق پاک فضائیہ کو ایک جدید اور بہترین فضائی قوت میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

 بعد ازاں ائیر چیف نے مزار قائد پر رکھی گئی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے ۔ ائیر کموڈور فضل محمود بیس کمانڈر پی ایف بیس فیصل بھی اس موقع پر ائیر چیف کے ہمراہ تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »