ای اوبی آئی فنڈز کی منتقلی کو سیکریٹری خزانہ نے سپریم کورٹ میں تسلیم کیا:رضاربانی

ای اوبی آئی کے فنڈز کو پاکستان بیت المال اور وزارت ماحولیاتی تبدیلی کو منتقل کرنے کے معاملے پر سینیٹر رضاربانی کہتے ہیں کہ وفاقی سیکرٹری خزانہ نےسپریم کورٹ میں تسلیم کیاکہ ای او بی آئی فنڈز منتقل کیے جارہےہیں۔سابق چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کو بتایا گیا کہ فنڈز وزارت ماحولیاتی تبدیلی اور بیت المال کو دیے جارہےہیں۔ ای اوبی آئی فنڈز کی منتقلی وفاقی حکومت کی طرف سے باہمی اعتماد کو توڑنے کی مجرمانہ غفلت ہے، 18ویں آئینی ترمیم کے تحت ای او بی آئی کی منتقلی صوبوں کو ہوچکی ہے۔ ای اوبی آئی سے متعلقہ معاملات آئین میں دی گئی فورتھ شیڈول کی کنکرنٹ لسٹ میں آتے تھے، وفاقی حکومت عملدرآمد کمیشن کے فیصلوں کے برعکس صوبوں کو اختیار دینے سے انکاری ہے۔سابق چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ لگ بھگ 3ارب روپےکی خطیررقم وفاقی محکموں کومنتقل کی جاچکی ہے، حکومت ایمنسٹی اسکیموں کے ذریعے بڑے کاروباری طبقے کو تحفظ فراہم کررہی ہے۔میاں رضا ربانی نے  کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے مزدور کش اقدام کی مذمت کرتا ہوں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.