فروزن فوڈ فیکٹری پرپنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ

پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام نے رائیونڈ میں ایک فروزن فوڈ فیکٹری پر چھاپہ مار کر غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء کی موجودگی پر فیکٹری کا اسٹور اور پروڈکشن ایریا سیل کر دیا۔

فوڈ اتھارٹی حکام نے لاہور کی تحصیل رائیونڈ میں فروزن فوڈز کے ایک یونٹ پر چھاپہ مارا،جہاں فیکٹری انتظامیہ نے وارننگ کےباوجود استعمال شدہ تیل ٹھکانے نہ لگایا بلکہ اس سے اشیائےخوردونوش کی تیاری جاری رکھی، جس پر فیکٹری کا اسٹور اور پروڈکشن ایریا سیل کر دیاجبکہ اس دوران فیکٹری کا حلال سرٹیفیکٹ بھی ایکسپائر پایا گیا۔

فوڈ اتھارٹی نے لاہور کی اکبری منڈی میںبھی کارروائی کرتے ہوئے چنے اور دالوں کے 5 پروڈکشن یونٹ سیل کر دیئے۔

ان یونٹس میں چنے اوردالیں رنگنے کے لیے ٹیکسٹائل کلر استعمال کیے جارہےتھےتاہم فوڈ اتھارٹی حکام نے650کلو رنگے گئے چنے اور دالیں تلف کر دیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.