فرنٹیئر کورپس (ایف سی) بلوچستان کی پیٹرولنگ ٹیم نے 12 کلو گرام دھماکہ خیز مواد ناکارہ بنا دیا

فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فرنٹیئر کورپس (ایف سی) بلوچستان کی پیٹرولنگ ٹیم نے 12 کلو گرام دھماکہ خیز مواد تلاش کر کے ناکارہ بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکہ خیز مواد کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قریب نصب تھا۔ دھماکہ خیز مواد بڑی تباہی مچا سکتا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی کوئٹہ میں زرغون روڈ پر واقع چرچ میں خود کش حملہاور فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 35 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

وزیر داخلہ بلوچستان کے مطابق زرغون روڈ پر واقع گرجا گھر پر 2 دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، ایک دہشت گرد کو پولیس نے مرکزی دروازے پر ہلاک کردیا جبکہ دوسرے دہشت گرد نے چرچ کے احاطے میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.