Daily Taqat

راولپنڈی سے لاہور آنے والی خیبر مل ٹرین پٹریوں سے نیچے اتر گئی

لاہور: راولپنڈی سے لاہور آنے والی خیبر میل  ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سے اترجانے کے  باعث لاہور پنڈی سیکشن پر ٹرینوں کی آمدو رفت معطل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کالا شاہ کاکو کے قریب راولپنڈی سے آنے والی خیبر میل کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ڈی ایس ریلوے سفیان ڈوگر کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کوئی بھی شخص جاں بحق یا زخمی نہیں ہوا ۔ ابتدائی طور پر ٹرین کے پٹڑی سے اترنے کی وجوہات  کا پتا نہیں لگایا جا سکا  تاہم اس کی تحقیقات میں وجوہات سامنے آجائیں گی۔ ڈی ایس ریلوے کے مطابق خیبر میل کی بوگیاں پٹڑی پر چڑھانے کا کام جاری ہے جس میں دو گھنٹے کا وقت لگ سکتا ہے جبکہ اس دوران ریلیف ٹرین بھی روانہ کردی گئی ہے جو مسافروں کو لے کر لاہور جائے گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »