Daily Taqat

فرخ مانیکا سمیت 4 افراد نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا

رمضان سے قبل ہی مختلف سیاستدانوں کی ایک پارٹی سے دوسری پارٹی میں اڑانیں جاری ہیں۔ جبکہ تحریک انصاف پنجاب کو اپنا سیاسی قلع بنانے کے لیے سرگرم ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکپتن سے سابق تحصیل ناظم فرخ مانیکا نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جس کا باقاعدہ اعلان بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات میں کیاجائے گا۔ یادرہے کہ فرخ ممتاز مانیکا سابق صوبائی وزیر عطاء مانیکا کے بھتیجے ہیں جبکہ عطاء مانیکا عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سمدھی بھی ہیں۔ ذرائع مطابق فرخ مانیکا بھی عمران خان کے ہوگئے ہیں۔ ان کے علاوہ فیصل آباد، چنیوٹ اور ٹوبہ سے چار سابق ایم پی ایز عمران خان کو پیارے ہوجائیں گے۔ ان کا تعلق ن لیگ، پی پی پی اور ق لیگ سے تھا۔ سابق ایم پی ایز میں سابق رائے اعجاز کھرل، علی حسن قاضی، لیاقت شوکت شامل ہیں۔ یادرہے کہ میاں فرخ ممتاز مانیکا 2002 میں مشرف دور میں ق لیگ کے پلیٹ پر تحصیل ناظم پاکپتن منتخب ہوئے تھے جبکہ عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات میں باضابطہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان ہوگا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »