Daily Taqat

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، چار شہری شدید زخمی

بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا ہے، جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے لیپہ سیکٹر پر بھاری ہتھیاروں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فائرنگ سے بجل دار اور باٹلیاں گاؤں کے چار شہری شدید زخمی ہوئے۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا، پاک فوج کے جوانوں نے جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

یاد رہے کہ 8 نومبر 2018 کو بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا سپاہی ظہیر احمد شہید ہوگیا تھا۔ یاد رہے 2 نومبر کو بھی بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا گیا، جس سے 2 بچوں کی ماں منزہ بی بی شہید ہوگئی تھی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »