چالیس سے زائدارکان اسمبلی نے ختم نبوت گروپ بنانے کا فیصلہ کر لیا

گوجرانوالہ :  پنجاب اورخیبر پختون خواہ سے تعلق رکھنے والے چالیس سے زائد ارکان اسمبلی نے اسمبلی میں ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے ”ختم نبوت گروپ“ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ارکان اسمبلی کے ناموں کا اعلان دسمبر کے آخر میں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے ذریعے کیا جائے گا۔ پیر سلطان فیاض الحسن قادری کے مطابق ارکان اسمبلی نے ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اسمبلی کے فلور پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گوجرانوالہ‘ لاہور‘ سرگودھا‘ فیصل آباد‘ راولپنڈی ڈویڑن اور کے پی کے سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی میں شامل ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.