سابق وزیر اعظم نواز شریف کی کل ملک واپسی

اسلام آباد:  عدالت اعظمیٰ کی جانب سے عمران خان کو اہل قرار دئیے جانے کے بعد سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کل لندن سے وطن واپس آرہے ہیں۔ذرائع کے مطابق کہا جا رہا ہےکہ نواز شریف جلسوں میں عدالت کے اس فیصلہ پر تنقید کر سکتے ہیں۔
نوازشریف قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے آج شام 7 بج کر 10 منٹ پر لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے روانہ ہوں گے اور کل صبح 8 بجے لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ تشریف لائیں گے۔ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف کے ساتھ ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی پاکستان آئیں گے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز کی سماعت کے سلسلے میں نوازشریف کو حاضری سے ایک ہفتے کے لیے استثنیٰ دیا تھا جس کے بعد وہ لندن روانہ ہوگئے تھے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.