سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز کیساتھ لندن سے اپنے وطن واپس آگئے

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ لندن سے وطن واپس آگئے۔ وہ اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی تیمارداری کے لیے 5 دسمبر کو لندن گئے تھے ۔

نوازشریف اور مریم نواز کا 19 دسمبر کو تینوں ریفرنسز میں احتساب عدالت میں پیش ہونے کا امکان ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز کی سماعت کے سلسلے میں نوازشریف کو حاضری سے ایک ہفتے کے لیے استثنیٰ دیا تھا، جس کے بعد وہ لندن روانہ ہوگئے تھے۔

نوازشریف مریم نواز کے ہمراہ قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے ہفتہ کی شام 7 بج کر 10 منٹ پر لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے تھے اور صبح لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پرواز نے لینڈ کیا۔

قبل ازیں لندن میں نواز شریف  نےکہاتھا کہ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے مقدمے میں بھی مجھے ہی نااہل کیا جائے گا۔ فیصلے نے ہماری بات سچ ثابت کر دی۔ یہ سودا پاکستان میں نہیں بکے گا۔ انصاف کے دو ترازو نہیں چلیں گے، اس کے خلاف بھرپور تحریک چلائیں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.