سابق وزیراعظم نوازشریف انکی صاجزادی مریم نوازاورانکے داماد کیخلاف نیب ریفرنسزکی سماعت جاری

اسلام آباد:  احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی جار ہی  ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیب کے تین ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت میں جاری ہے ، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔ ن لیگی رہنما مصدق ملک، پرویز رشید، طلال چودھری، مریم اور نگزیب، سائرہ افضل تارڑ اور امیرمقام بھی جوڈیشل کمپلیکس میں موجود ہیں۔
عدالت نے بیان ریکارڈ کرانے کے لئے استغاثہ کے 3 گواہوں، پولیس اسٹیشن نیب لاہور کے سب انسپکٹر عمردراز گوندل، دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر آفاق احمد اور ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب ناصر جونیجو کو بیان ریکارڈ کرانے کے لئے طلب کر رکھا ہے۔ اب تک تینوں نیب ریفرنسز میں استغاثہ کے 13 گواہان بیانات ریکارڈ کرا چکے ہیں۔
سابق وزیر اعظم کے خلاف اب تک فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کی 20، ایون فیلڈ پراپرٹیز کی 19 جبکہ العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی 23 سماعتیں ہو چکی ہیں۔ نواز شریف 12، مریم نواز 14 جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر 15 مرتبہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.