سابق وزیر اعظم نواز شریف نیب ریفرنسز کیس کی سماعت جاری

اسلام آباد : شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کیس  کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جاری ہے۔ تینوں ریفرنسز کی مجموعی طور پر یہ 20 ویں سماعت ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب ریفرنسز کی سماعت کیلئے نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں یہ دسویں پیشی ہے ، مریم نواز 11 اور کیپٹن (ر) صفدر تیرہویں بار سماعت میں شریک ہوئے ہیں۔ تینوں ریفرنسز میں اب تک استغاثہ کے 8 گواہان کے بیانات قلمبند ہوچکے ہیں جبکہ آج (منگل کو) بھی تین گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔

احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف نیب کی جانب سے فلیگ شپ انویسٹمنٹ، ایون فیلڈ اپارٹمنٹس اور العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنسز دائر کیے گئے ہیں۔ اب تک فلیگ شپ اور ایون فیلڈ کے نیب ریفرنسز کی 16، 16 سماعتیں ہوچکی ہیں جبکہ العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی 20 سماعتیں ہوچکی ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.