عمران خان کا امپائر اب بوڑھا ہوچکا ہے اس لیےاب وہ روتے بھی رہیں تو انہیں 2023 تک اقتدار نہیں ملے گا۔

اسلام آباد :  سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ عمران خان کا امپائر اب بوڑھا ہوچکا ہے اس لیے اب وہ روتے بھی رہیں تو انہیں 2023 تک اقتدار نہیں ملے گا۔
احتساب عدالت میں حاضری کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ عمران خان کا امپائر اب بوڑھا ہوچکا ہے، انہیں اقتدار نہیں ملے گا اور وہ روتے رہیں گے ، 2023 میں بھی عمران خان اقتدار میں نہیں آسکتے، ’میں اصلی کپتان ہوں ، عمران کان کٹ والا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ریاست رورہی ہے اور 70 سال سے انصاف مانگ رہی ہے، ریاست رو رہی ہے کہ 1971 میں اس سے اس کا بھائی جدا ہوا، عمران خان نے ملک کو نقصان پہنچایا جس کا ریاست حساب مانگے گی۔

واضح رہے کہ کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت میں نیب ریفرنس کے سلسلے میں حاضری لگوانے آئے تھے جس کے بعد وہ واپس روانہ ہوگئے۔ شریف خاندان کے خلاف احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت دوپہر 2 بجے ہوگی اورکیپٹن (ر) صفدر دوبارہ عدالت میں پیش ہوں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.