مریم نواز،مریم اورنگزیب اور طلال چوہدری فضول باتیں کر تے ہیں ،سابق صدر پرویز مشرف

لاہور: سابق صدر پرویز مشرف نے مریم نواز کے ٹوئیٹس پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز غیر ذمہ دارانہ ٹوئیٹس کرنے کی ماہر ہیں ،میں مریم نواز کے ٹوئیٹ کا جواب دوں گا تو انکا قد اونچا ہوجائیگا۔سابق صدر پرویز مشرف نے مریم نواز کے ٹوئیٹس پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز ،مریم اورنگزیب اور طلال چوہدری فضول باتیں کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انکی اپنی جماعت کا حال یہ ہے کہ وزیر خزانہ چارپائی پر ہے اور وہ استعفیٰ نہیں دے رہا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ سیاسی جماعت بنانے کے بعد شدید الزامات کی زد میں ہیں۔چوہدری نثار نے کہا کہ میں نے ا ن کا آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کیلئے پیسوں کی پیشکش کی تو ایسا نہیں ہے،میں نہ پیسے دیتا ہوں اور نہ لیتا ہوں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.