Daily Taqat

اولپنڈی سے ن لیگ کے سابق ایم پی اے نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

پاکستان تحریک انصا ف نے ن لیگ کی ایک اور وکٹ گرادی ہے۔ راولپنڈی سے سابق ایم پی اے شہریار ریاض بھی کپتان کی ٹیم کے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جوں جوں الیکشن نزدیک آتے جارہے ہیں مختلف

سیاسی جماعتوں سے پرندوں کے اڑنے ار ور نیا مسکن تلاش کرنے کا بھی سلسلہ جاری ہے۔ پی ٹی آئی نے ایک زبردست چھکا مارتے ہوئے راولپنڈی سے ن لیگ کے سابق ایم پی اے شہریار ریاض کو اپنی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔ شہریار ریاض نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا، سابق ایم پی اے شہریار ریاض نے 2008ء میں راولپنڈی کے حلقہ پی پی 12 سے ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن جیتا تھا۔ شہریار ریاض بنیادی طور پر ایک کاروباری شخصیت ہیں۔ انہوں نے امریکہ سے بی بی اے کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ شہریار ریاض سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ سپورٹس کے ممبر بھی رہ چکے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »