Daily Taqat

غیرقانونی بھرتی کیس میں ضمانت مسترد ہونے پر سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی عدالت سے فرار

غیر قانونی بھرتی کیس میں پولیس افسران کی ضمانت مسترد کر دی گئی۔ سندھ ہائی کورٹ میں محکمہ پولیس میں غیرقانونی بھرتی کیس میں پولیس افسران کی ضمانت مسترد کر دی گئی۔ درخواست ضمانت مسترد ہونے پرسابق آئی جی

سندھ غلام حیدر جمالی عدالت سے فرار ہوگئے۔ سندھ ہائیکورٹ نے پولیس میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سابق آئی جی غلام حیدرجمالی سمیت 6 پولیس افسران کی ضمانت مستردکردی اور ملزموں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ نیب نے سابق ڈی ایس پی میر محمد اریجو، سابق سب انسپکڑ غلام رضا سولنگی، سابق سب انسپکٹر راجا اشتیاق اورسابق سب انسپکٹر غلام قادر کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی عدالت سے فرار ہوگئے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »