Daily Taqat

سابق وزیر خارجہ حناربانی کھر نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے

سابق وزیر خارجہ حناربانی کھر نے الیکشن لڑنے سے انکار کردیا۔ سابق وزیر خارجہ و رہنما پیپلز پارٹی نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے الیکشن 2018 میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی بھی واپس لے لیے ہیں۔ تاہم ان کے اس اچانک فیصلے کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ واضح رہے کہ الیکشن کے دن قریب سے قریب تر آرہے ہیں۔ سیاسی جماعتوں نے الیکشن کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملات جاری و ساری ہیں۔ دوسری جانب تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن سمیت متعدد جماعتوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پر تنازعہ شروع ہوچکا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »