Daily Taqat

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثے ظاہر کر دیے

پاکستان کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی مُلک کے رئیس سیاستدان نکلے۔ معاشی ماہر نے کاغذات نامزدگی پر ایک ارب روپے سے زائد اثاثے ظاہر کئے۔ مفتاح اسماعیل نے ایک ارب 5 کروڑ روپے کے اثاثے ظاہر کیے اور اہلیہ 126 تولہ سونے کی مالکن ہیں۔ لیگی رہنماء کے بینک اکاؤنٹ میں 10 کروڑ 57 لاکھ 86 ہزار 543 روپے ہیں۔ مفتاح اسماعیل کے پاس 36 لاکھ 32 ہزار 74 روپے نقد موجود ہیں۔ جبکہ 3 کروڑ 75 لاکھ کے پرائز بانڈ کے بھی مالک بھی نکلے۔ مفتاح اسماعیل کراچی سے این اے 244 سے امیدوار ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »