Daily Taqat

سابق وفاقی وزیرمخدوم شہاب الدین کا نام ای سی ایل سے خارج

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے ایفی ڈرین کیس میں سابق وفاقی وزیرمخدوم شہاب الدین کا نام ای سی ایل سےخارج کرنے کا حکم دے دیا،تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین نے ایفی ڈرین کیس میں نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی،درخواست کی سماعت جسٹس محسن کیانی نے کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ علاج کیلئے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ،عدالت سے استدعا ہے کہ وزارت داخلہ کو نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا،عدالت نے موقف سننے کے بعد مخدوم شہاب الدین کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »