Latest news

عرب ممالک میں نوازشریف کے ذاتی تعلقات آج بھی موجود ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد : ن لیگ کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ممالک میں نوازشریف کے ذاتی تعلقات آج بھی موجود ہیں، پاکستان کے عرب ممالک سے تعلقات نوازشریف کی معرفت نہیں تھے، سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات پاکستان کے خیرخواہ ہیں، اس سے قطع نظر کہ حکمران کون ہیں انہیں ملک کا مفاد مدنظر رکھنا چاہئے، پاکستان میں حکمران کوئی بھی ہوں یہ تعلقات اسی طرح رہیں گے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ بات بھی درست ہے کہ عرب ممالک نوازشریف سے کچھ ناراض رہےہیں، ایکسپو کے معاملہ پر پاکستان نے یو اے ای کے مقابلہ میں ترکی کو ووٹ دیا تھا، متحدہ عرب امارات اس پر ناراض ہوگیا تھا کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ ان کے نواز شریف کے ساتھ ذاتی تعلقات ہیں، یو اے ای کے وزیرخارجہ نے مجھ سے ملاقات میں اس چیز کا اظہار بھی کیا تھا،حبت کا اضافہ کرتے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.