اداروں میں ایسے کوئی افراد نہیں ہیں جو دھرنے کرواتے ہیں:جنرل ریٹائرڈ ظہیر السلام

سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ظہیر اسلام نے کہاہے کہ اداروں میں ایسے کوئی افراد نہیں ہیں جو کہ دھرنے کرواتے ہیں ، تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کر رہے ہیں ۔
سابق ڈی جی آئی ایس آئی سے سوال کیا گیا کہ کیا اداروں میں ایسے لوگ ہیں جو دھرنے کرواتے ہیں ؟جس پر جنرل ریٹائرڈ ظہیر السلام کا کہناتھا کہ میرا خیال نہیں ہے کہ کہ دھرنے کروانے والی بات درست ہے ۔ اس کے فوری بعد اگلاسوال کیا کہ آپ بھی 2014 میں عمران خان کے دھرنے کے حوالے سے تنقید کی جاتی ہے ؟ اس پر ان کا کہناتھا کہ وہ تنقید برائے تنقید ہے ،ایسی کوئی بات نہیں ہے ۔ان کا کہناتھا کہ میں اپنی مدت پوری کر کے ہی ڈی جی آئی ایس آئی بنا تھا اور یہ بھی کسی غلط پراپیگنڈہ کا حصہ تھا کہ میں نے اپنی مدت پوری نہیں کی ۔انہوں نے بتایا کہ تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کر رہے ہیں ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.