غیر ملکی سرمایہ کاری آنے سے غربت کا خاتمہ ہوگا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے رکاوٹیں دور کر دیں، جب کہ زیادہ سرمایہ کاری آنے سے غربت ختم ہوگی۔

اسلام آباد میں پاک چین گلاس مینو فیکچرنگ کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے رکاوٹیں دور کردیں۔ 50 لاکھ گھر منصوبے کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری لائیں گے۔ زیادہ سرمایہ کاری آنے سے غربت ختم ہوگی، جب کہ مشترکہ منصوبوں سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ ہفتے دورہ چین کا منتظر ہوں، سرمایہ کاروں اور تاجروں کو بھی چین لے کر جاؤں گا، سی پیک کے تحت اہم مشترکہ منصوبہ اور چین سے جدید ٹیکنالوجی پاکستان منتقل کرنا چاہتے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.