الیکشن 2018 کی تیاریوں کیلئےالیکشن کمیشن کومردم شماری کا تمام مطلوبہ ڈیٹا سونپ دیا گیا

اسلام آباد: الیکشن دو ہزار اٹھارہ کی تیاریوں کے معاملہ پر ادارہ شماریات نے الیکشن کمیشن کومردم شماری کا تمام مطلوبہ ڈیٹا فراہم کردیا۔

ادارہ شماریات نے مردم شماری 2017 سے متعلق تمام مطلوبہ ڈیٹا الیکشن کمیشن کو طے شدہ وقت میں یعنی 10 جنوری تک مہیا کر دیا،

ادارہ شماریات کے مطابق الیکشن کمیشن کومردم شماری چارج ، سرکل کانقشہ ، شہری اوردیہی بلاکس کے نقشے اور علاقوں کی تفصیل بھی دی ہے ۔ اس کے علاقہ تمام بلاکس سطح تک کا ڈیٹا بھی الیکشن کمیشن کو دے دیا گیا ہے ۔

متعلقہ ریکارڈ باضابطہ طورپر صوبائی دفاترکے بھی حوالے کردیا گیا جبکہ معلومات کی فراہمی کیلئے ادارہ شماریات میں خصوصی سیل بھی قائم کردیاگیا ہے، جو الیکشن کمشن کو بروقت معلومات اور سہولت فراہم کرے گا تاکہ حلقہ بندیوں کا کام بلا کسی تعطل کے جاری رہ سکے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.