Daily Taqat

فوڈ اتھارٹی نے ناقص مکھن بنانے والی فیکڑی کو سیل کر دیا

لاہور:  پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بناسپتی گھی سے جعلی مکھن تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ لی۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام نے نشتر کالونی میں سخی پاک ڈیری نامی فیکٹری پر چھاپہ مارا جہاں بناسپتی گھی سے جعلی مکھن تیار کیا جا رہا تھا۔ فوڈ اتھارٹی کے اہلکار نے ناقص گھی ضائع کر تے ہوئے  فیکٹری کو سیل کردیا اور مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ سخی پاک ڈیری نامی فیکٹری میں بناسپتی گھی میں  کیمیکل، سرف اور فلیورز کا استعمال کر تے ہوئے جعلی مکھن تیار کیا جا رہا تھا۔۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »