فوگ کے باعث ٹریفک کا شیڈول متاثر،موٹر وے بند

ملک کے بیشتر علاقوں میں دھند چھانے کا سلسلہ جاری ہے، شدید دھند کے باعث موٹر وے کو پشاور سے صوابی تک ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ون پرپشاور سے صوابی تک شدید دھند چھائی ہے اور حدنگاہ صفر ہونے پرموٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے جبکہ قومی شاہراہ پرروہڑی ٹال پلازہ سے ٹنڈو مستی تک دھندکے باعث حد نگاہ 40 سے 50میٹر تک رہ گئی ہے۔

موٹروے پولیس نےدھند کے دوران شہریوں کوغیر ضروری سفر سے گریز اورگاڑیوں پر فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.