[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

ملک کے بیشتر علاقوں میں دھند کے باعث حادثات

[mashshare]

شورکوٹ: میں دھند کے باعث حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ قائدآباد میں 5 افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
شورکوٹ میں حادثہ جھنگ روڈ پر پیش آیا جس میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ قائدآباد کے علاقے اوکھلی موہلہ میں دھند کے باعث وین اور کوچ میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں،زخمیوں کوطبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد منتقل کردیاگیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.