Daily Taqat

نوازشریف چیئرمین نیب کے خلاف پانچ ارب روپے بھارت بھجوانے کے معاملے پر میدان میں آ گئے

سابق وزیراعظم نوازشریف چیئرمین نیب کے خلاف بھی کھل کر میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے 5 ارب منی لانڈرنگ کے ذریعے بھارت بھجوانے کے الزامات پر بھی کمیشن کامطالبہ کر دیاہے ۔

بونیر میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف کا کہناتھا کہ جو نوازشریف کو غدار کہتے ہیں وہ خود غدار ہو گا ، کہتے ہیں نوازشریف نے پانچ ارب روپے منی لانڈرنگ کے ذریعے بھارت بھجوائے ہیں اور جس نے کی ہے اس کا بھی کمیشن بننا چاہیے ، جس نے کی ہے وہ بھی کمیشن میں آئے اور چیئرمین نیب بھی وہاں آکر کہے کہ میں آپ سے اس کی معافی مانگتا ہوں اور معافی مانگ کر گھر جاتاہوں ، چیئرمین نیب صاحب ہم آپ کو اس طرح سے نہیں جانے دیں گے اور اتنی آسانی سے نہیں چھوڑیں گے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »